انتخابی مہم کے دوران منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون اور متحدہ قومی موومنٹ نے اظہار یک جہتی کے لیے بدھ کے روز کے لیے اپنی انتخابی مہم کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن 2013 کو پاکستانی تاریخ کے انتہائی اہم الیکشن خیال کیا جا رہا ہے۔